تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ تنظیمی ذمہ دارارن اور ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈی چوک پر احتجاج کی ہدایت کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔۔ سیاسی کمیٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات اور رہنمائی میں پیش قدمی جاری رکھیں گے۔ حکومت آئین بدلنے کا خیال ترک کردے۔ پرامن احتجاج سے واپس جانے والوں کی پکڑ دھکڑ بھی بند کی جائے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے احتجاج میں شریک سیکڑوں کارکنان اور شہریوں کی گرفتاریوں کی مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پرامن احتجاج جاری رہے گا۔۔ سیاسی کمیٹی نے تنظیمی ذمہ داران اور ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈی چوک پر احتجاج کی ہدایت کی ہے۔