پی ٹی آئی احتجاج کیلئےخیبرپختونخواحکومت کےوسائل وافرادی قوت کااستعمال کرنے پر وفاقی حکومت نےمعاملےکی تحقیقات کےلئے3رکنی کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل و افرادی قوت کے استعمال پر ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہےمنصوبہ سازوں اور ذمہ داروں کا تعین کرکے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کےایڈیشنل سیکرٹری رفعت مختارکمیٹی کےسربراہ ہوں گے، تحقیقاتی کمیٹی میں ایف آئی اے کےایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل منیرمسعودمارتھ اورآئی بی کاافسرشامل ہوگاوزارت داخلہ نے انکوائری کمیٹی کی تشکیل کےساتھ ضوابط کاربھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کمیٹی پتہ لگائے گی کہ پی ٹی آئی ریلی میں کتنی سرکاری گاڑیاں،ملازمین استعمال ہوئے؟خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال کرنےکاحکم کس نےدیا؟کس مجازافسرکی اجازت سےریلی کےلئےسرکاری وسائل استعمال ہوئے؟کمیٹی ریلی میں سرکاری وسائل استعمال کرنےکےمنصوبہ سازوں اورذمہ داروں کاتعین کرےگی۔