گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور صدر مملکت گورنر راج لگائیں گے تو اس پر عمل ہوگا۔
سماء کے پروگرام " دوٹوک " میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ملاقات میں خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بریفنگ دی ، انہیں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دینی تھی۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) چاہتی ہے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ جائے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آئین میں گور نرراج کی گنجائش موجود ہے، وفاقی حکومت گورنر راج لگانا چاہے تو لگ سکتا ہے اور اگر وفاقی حکومت اور صدر مملکت گورنر راج لگائیں گے تو اس پر عمل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایس سی او کانفرنس سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے آنسوگیس کے شیلز استعمال کیے۔