امریکی صدر جوبائیڈن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران ، حزب اللہ اور حوثیوں کے حملوں کا جواب دینے کا حق ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن کا کہناتھا کہ اسرائیل نےایران کو جواب دینے کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ہر طرح کی جنگ سے بچنے کیلئے اتحادیوں سے مشاورت ضروری ہے،ایران حملوں کے بعد امریکی اور اسرائیلی ٹیمیں مسلسل رابطے میں ہیں،ایران کے جوہری اور تیل تنصیبات کی حمایت نہیں کروں گا،ہم مشرق وسطیٰ میں جنگ کو روکنے کے لیے بہت کچھ کر رہے ہیں،اسرائیلی حکام کے ساتھ دن میں 12 گھنٹے مسلسل بات چیت کرتے ہیں۔