موٹرویز سمیت خیبر پختونخواہ سے پنجاب داخل ہونے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کردیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے احتجاج کے پیش نظر میانوالی سے سی پیک ایم 14 کوٹ بیلیاں اور داٶدخیل انٹر چینج دونوں ساٸیڈز کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم فور بھی ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند ہیں۔
لازمی پڑھیں ۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کل اسلام آباد میں اسکول بند کرنے کا اعلان
ترجمان موٹروے کے مطابق شہری متبادل راستہ اختیار کریں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا سے پنجاب آنے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر سیل کر دئیے گئے ہیں، موٹروے کو چھچھ انٹرچینج، ہروپل، غازی انٹرچینج اور حسن ابدال کٹی پہاڑی سے بلاک کیا گیا۔
پشاور جی ٹی روڈ کو اٹک خورد، حسن ابدال چسکا پوانٹ سے اور ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور سے آنے والی ٹریفک کو جھارکس حسن ابدال سے کنٹینرز لگا کر بلاک کردیا ہے جبکہ سی پیک اور کوہاٹن روڈ پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے مختلف مقام سے بلاک کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
اسلام آباد اور حسن ابدال موٹروے پرٹریفک جام ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں اور گاڑیوں میں خواتین اور بچے موجود ہیں جو شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔