بلوچستان میں راڑہ شم کے علاقے میں خوارجیوں کے ہاتھوں نہتے مزدوروں کا قتل ایک انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان سفاک درندوں کے ہاتھوں محنت کش انسانیت کا قتل و غارت ایک ایسا ہولناک امر ہے جس کی ہمارا دین قطعا اجازت نہیں دیتا۔
اس طرح کے اندوہناک واقعات سے عوام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید ہمت بندھتی ہے۔ اس طرح کی وحشیانہ کارروائیاں انسانیت کے منافی ہیں۔
ستم رسیدہ افراد میں لیہ کے اللہ بخش بھی شامل تھے جو شدت پسندوں کی بربریت کا نشانہ بنے۔ شہید مزدور نہایت سادہ لوح شخص تھا جو اپنے خاندان کی کفالت کر رہا تھا اور یہی ان کا ایک سہارا تھا۔
لواحقین کی حکومت سے اپیل ہے کہ ان کو انصاف دلوایا جائے اور ایک ایک دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسے عناصر کی پھر سے سر اٹھانے کی سقت نہ رہے اور ملک میں امن پروان چڑھے۔