مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ایران کی جانب سے اسرائیل پربیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد مشرق وسطیٰ میں تیل کی فراہمی میں خلل کے خدشے کے پیش نظر امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچر کی قیمت 1.09 ڈالر یعنی 1.56 فیصد اضافے کے بعد 70.92 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے۔ اسرائیلی میڈیا کےمطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراغچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران کا حملہ مکمل ہوگیا ہے، اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو جواب دیا جائے گا۔