پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف متفرق درخواست شہری نجی اللہ کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہےکہ آئین پاکستان ہر شہری کو احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے۔دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کا مقصد صرف پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔