ایران نے اسرائیل پر بڑا حملہ کرتے ہوئے سینکڑوں میزائل داغ دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف 400 بلیسٹک میزائل داغے گئے ہیں جبکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
ایرانی حملے کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کی جانب سے ایران کے حملے کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی شہر حیفا میں فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں مسلح افراد بھی گھس گئے ہیں جن کی فائرنگ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے
حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر حملہ کر دیا گیا ہے اور لبنانی مزاحمتی تحریک کی جانب سے متعدد راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔