مودی کی زیرقیادت فاشسٹ بھارتی حکومت آبادیاتی تبدیلی لانے اورمقبوضہ کشمیر میں اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے کوششیں کر رہی ہے۔
آرٹیکل 370کی منسوخی کےپیچھےبنیادی مقاصدمقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تبدیلیاں کرنا تھا، بھارتی حکومت نےمقبوضہ کشمیرمیں غیرمقامی لوگوں کےلیےانتخابی حقوق متعارف کرائے ہیں،جو زیادہ ترغیر مسلم ہیں۔
93000 نئےووٹرز (غیر مقامی)کوشامل کرنےکےایک انتہائی غیر قانونی اقدام کو ڈیموگرافک اپارتھائیڈ کہا گیا ہے،بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارت کو اس کے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔