امریکا ایک مرتبہ پھر اسرائیل کےدفاع کیلئے میدان میں آگیا۔
امریکی وزیردفاع لائیڈآسٹن نےاسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
لبنان میں اسرائیلی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئےکہا اسرائیل پر سات اکتوبر کے طرز کے حملے روکنے کے لیے لبنان کے ساتھ سرحد پر حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا ہوگا، اس کیلئے اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔