وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران مالی سال24-2023 اور 23-2022کےنظرثانی شدہ معاشی اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.38 فیصد سے بڑھ کر 2.52 فیصد تک پہنچ گئی ، مالی سال 2023-24 کی آخری سہ ماہی میں جی ڈی پی گروتھ 3.07 فیصد ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ مالی سال بڑی فصلوں سمیت زرعی شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ہوئی ۔
2023-24 میں خدمات کے شعبے کی ترقی 1.21 سے بڑھ کر 2.15 فیصد ہوگئی، البتہ صنعتی شعبے کی کارکردگی 1.21 فیصد کے بجائے منفی 1.15 فیصد ریکارڈ کی گئی ، 2022-23 کی معاشی شرح نمو منفی 0.21 فیصد کےبجائے 0.22 منفی فیصد رہی نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے نظرثانی شدہ معاشی اعدادوشمارکی منظوری دیدی۔