لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فیملی کو بیرون ملک لیجانے پر پابندی اور اخراجات سے متعلق درخواست کو متعلقہ فورم میں دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نمٹا دی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ایڈووکیٹ فیصل وحید کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فیملی کو بیرون ملک لے جانے پر پابندی اور اخراجات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے دلائل دیے کہ بیرون ملک کھلاڑیوں کو فیملی لیکر جانے پر پابندی عائد کی جائے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو چاہیے کہ وہ صرف کرکٹ کھیلے یہ جب کمرشل کام کرینگے تو پرفارمنس متاثر ہوگی۔۔ امریکہ جیسی ٹیم سے ہم ہار گئے ہیں۔ جسٹس شجاعت علی خان نے سوال کیا کہ آپ نے کرکٹ بورڈ کوئی مراسلہ لکھا ہے، یہ بھی ہوسکتا ہے آج وہ میچ ہارے ہیں کل وہ جیت بھی سکتے ہیں۔ آپ کو چاہیے درخواست پی سی بی میں جمع کروائیں