وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں آئی ایم ایف سے قرض پروگرام منظوری کے ساتھ ہی معاشی اشاریوں میں پیشرفت کا دعویٰ کیا گیاہے اور وزارت خزانہ نے آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی کر دی ہے ، آئی ایس پی کےتحت کفالت پروگرام کی سہہ ماہی قسط میں 3 ہزارروپےاضافہ کردیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت مثبت سمت کی جانب گامزن،برآمدات،ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ، وزارت خزانہ نے آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ اگست میں مہنگائی 34 ماہ بعد 9.4 فیصد کے سنگل ڈیجٹ پر آ گئی، جولائی تا اگست ترسیلات زر 44 فیصد اضافے سے 5.93 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں ، برآمدات 7.2 فیصد اضافے سے ابتدائی 2 ماہ میں 4.86 ارب ڈالر رہیں، درآمدات میں 13.8 فیصد اضافہ ہوا ، جولائی تا اگست حجم 9.53 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئیں ۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ جولائی تا اگست کرنٹ اکاؤنٹ 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 55.5 فیصد اضافے سے35 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوئیں ،مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 79.9 فیصد اضافےسے45 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہی، ایک سال میں ڈالرکی قیمت میں 16 روپےکمی، 293.89 سے277.84 روپےپرآگیا، نجی شعبے کو قرضوں میں 2.6 فیصد کمی، حجم 376 ارب روپے رہا، گزشتہ سال کی نسبت پالیسی ریسٹ 22 فیصد سےکم ہو کر 17.5 فیصد پر آ گیا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا، ایک سال میں اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں 77.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا ، انڈیکس 45 ہزار 889 سے بڑھ کر 81 ہزار 658 پوائنٹس تک پہنچ گیا، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 14.7 فیصد اضافہ ہوا، 26 ستمبر تک 5 ہزار 780 نئی کمپنیاں رجسٹر لی گئیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق بی آئی ایس پی کےتحت کفالت پروگرام کی سہہ ماہی قسط میں 3 ہزارروپےاضافہ کردیا،سہہ ماہی قسط 10 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 13 ہزار 500 روپے کر دی گئی، اطلاق جنوری 2025 سے ہو جائے گا، اس سال کےاختتام تک مستفید ہونے والے مستحقین کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ جائے گی، غریب طبقے کی سہولت کیلئے موبائل رجسٹریشن گاڑیاں چلائی جائیں گی۔