سوزوکی آلٹو پاکستان میں ایندھن کی بچت، جدید ڈیزائن اور متاثر کن کارکردگی کے امتزاج کی وجہ سے ایک مقبول گاڑی ہے۔ اس کا ایروڈینامک ڈیزائن اور منفرد لائنیں گاڑی کو جاندار شکل دیتی ہیں جبکہ کشادہ کیبن، MP5 ٹچ اسکرین اور مختلف سٹوریج سہولتیں صارفین کو آرام دہ تجربہ فراہم کرتی ہیں۔
آلٹو 660 سی سی آر سیریز انجن کے ساتھ آتی ہے، یہ تین سلنڈر والا پیٹرول انجن ہے جو ٹریفک سے بھرے شہروں یا موٹروے پر سفر کے دوران ایندھن کی بچت، طاقت اور قابل اعتماد کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
جو لوگ باقاعدگی سے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرواتے ہیں وہ پاکستان میں سوزوکی آلٹو گاڑی خریدتے وقت ودہولڈنگ ٹیکس میں خاطر خواہ رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔
حکومت فائلرز سے نان فائلرز کے مقابلے میں کم ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرتی ہے تاکہ ملک میں ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جا سکے۔
سوزوکی آلٹو (Suzuki Alto Prices)کے ماڈلز:
پاکستان میں سوزوکی آلٹو کے چار ماڈلز دستیاب ہیں:
سوزوکی آلٹو کی قیمتیں
سوزوکی آلٹو وی ایکس خریدنے والے فائلرز کو قیمت پر اضافی 11 ہزار 665 روپے ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہو گا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 23 لاکھ 42 ہزار 655 روپے ہو گی ۔
سوزوکی وی ایکس آر خریدنے والے فائلرز کو 13 ہزار 535 روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 27 لاکھ 8 ہزار 353 روپے ہو گی ۔
سوزوکی آلوٹو وی ایکس آر – اے جی ایس کی قیمت 14 ہزار 470 روپے ود ہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ 29 لاکھ 8 ہزار 470 روپے ہو گی ۔
سوزوکی وی ایکس ایل – اے جی ڈی خریدنے کے خواہشمند فائلرز کو 15 ہزار 225 روپے ود ہولڈنگ ٹیکس دینا ہو گا جس کے بعد قیمت 30 لاکھ 60 ہزار 225 روپے ہو گی ۔