وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے کہاہے کہ آئی پی پیز کی کیپسٹی بہت زیادہ ہے،آئی پی پیز کے ملک میں اوربھی بزنس ہیں، ملک میں19روپے فی یونٹ کیپسٹی پیمنٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماون خصوصی پاور کا کہناتھا کہ پہلےبھی آئی پی پیزتعاون کرچکے،اُمیدہےآئندہ بھی کریں گے،کیپسٹی کی وجہ سے لوگوں کےبجلی بل زیادہ ہیں،سندھ کی طرف پلانٹس لگ رہےتھےتو ڈیمانڈ لانے کیلئے ٹرانسمیشن ساتھ ساتھ لانی چاہیے تھی، ڈیمانڈ نہ بڑھنا اور ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں سرمایہ کاری نہ کرنے سےبجلی نہیں بکی،جتنی بجلی ملک میں بنتی ہے وہ بک جائے تو فی یونٹ کیپسٹی پیمنٹ کم ہو گی،ساہیوال پاورپلانٹ کی کیپسٹی پیمنٹس زیادہ ہیں اس کا گردشی قرضہ ادا نہیں کیا گیا،کول پلانٹ کی کیپسٹی پیمنٹس 900 ارب روپے ہیں،مجموعی کیپسٹی50فیصد حکومت اور50فیصد پرائیویٹ ہے، ایک سال میں تمام آئی پی پیز کو 2100 ارب روپےکیپسٹی پیمنٹس کی جارہی ہیں۔