وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے دورہ امریکاکےدوران وائس آف امریکا کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا7ارب ڈالر کا نیا قرض37 ماہ پر مشتمل ہے۔
وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ ملکی معیشت 4 فیصد سے اوپر جائے تو ترسیلات زرمیں کمی ہو جاتی ہے،ملکی معیشت کو برآمدی معیشت میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،اس مقصد کیلئے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیاں لانا ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس کے بعد ہی ملک کو آیندہ 3 سال میں آگے لے کر جائیں گے،حکومت کے پاس اب معاشی اصلاحات کے سوا کوئی چارہ نہیں،ٹیکس نیٹ سے باہر موجود شعبوں کو دائرہ کار میں لانا ہوگا۔