آئینی عدالتوں کے قیام کی حمایت میں سابق صدر اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس ایڈووکیٹ ظفر کھوکھر سامنے آ گئے۔
ایڈووکیٹ ظفرکھوکھرکاکہنا ہےکہ حالات کےمطابق آئینی عدالتوں کا قیام ہونا چاہیے۔پچھلے دس سالوں میں پی پی پی ،مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے اس بارے میں کچھ نہیں سوچا۔
اس وقت سپریم کورٹ میں 60,000 ہزار سےزائد مقدمات اِلتوا کا شکار ہیں۔لوگوں کو بنیادی انصاف ، اپنے حقوق اورعام پراپرٹی کے سٹے کے لئے بھی رسوا ہونا پڑتا ہے، آئینی عدالتوں کی تشکیل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔