کراچی میں پاک آرمی کی جانب سے ففتھ جنریشن وار اور پاکستان کی سلامتی پر اسکے اثرات کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینارمیں شرکاء کو ففتھ جنریشن وار اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔
طلباء و طالبات نےسوال و جوابات کا ایک طویل اور خوش آئند سلسلہ جاری رکھا جس سے بہت سے عوامل پر شناسائی حاصل ہوئی،طلباء کا کہنا تھا کہ آج کے اس سیشن سے اس بات کا احساس ہوا کہ کسی بات کی تحقیق کے بغیر اسکو نہیں پھیلانا چاہئے۔
طلباء نےکہا کہ اسطرح کے سیشن بہت اہم ہیں اور انکو اب مسلسل ہونا چاہیے تاکہ ہم جھوٹے پراپیگنڈا کی نشاندہی کر سکیں۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ آج کے اس سیشن سےجو حقائق سامنے آئے ان سے ہمیں اورطلباء کو یہ شعور حاصل ہوا کہ جھوٹے پراپیگنڈہ کو پھیلنے سے روکنا بھی جہاد کی مانند ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو جھوٹے پراپیگنڈا سے نقصان پہنچانے والے یقیناً ناکام ہونگے اور پاک فوج کے ذریعے انکو منہ کی کھانا پڑے گی۔
طلباء نےکہاکہ پاک فوج ہماری شہ رگ ہے اورہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ دشمن کی ہرسازش کو ناکام بنائیں گے،سیشن کے دوران سوالات کے تسلی بخش و تفصیلی جوابات حاصل کرنے پرطلباء و اساتذہ خاصے پرجوش اور خوش نظر آئے اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی و یگانگت کا اظہار کیا۔