وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گنڈا پور کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آکر قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا وہ گالیاں دینے،جلاؤ گھیراؤ کے بجائے عوام کیلیے کام کریں میں پنجاب کے عوام کو دہشت گرد بنانے نہیں دوں گی۔
مریم نواز نےمزیدکہاکچھ لوگوں نےسیاست کو بدنام کردیا۔سیاسی حریفوں کی توجہ خدمت پرنہیں، دوسروں پرحملہ آورہونے پر ہے،بڑھکیں مارنا،کسی بھی صوبے میں جلسہ کرنا،جلاؤگھیراؤ آسان کام ہےکفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا،نو مئی مقدمات میں پھنسے ہوئے بے چارے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں انہیں چڑھانے والے کے اپنے بچے تو خود باہر بیٹھے ہیں اور دوسروں کے بچے جیلوں میں ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے بچیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے مددگار پر ویڈیو کال کرسکتی ہیں اور اب پینک بٹن انہیں دیا جائے گا کہ وہ کسی مشکل میں ہوں تو فورا پولیس پہنچ جائے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں بتانا چاہتی ہوں کہ ہم نے گندم کیوں نہیں خریدی؟ حکومت کسانوں سے نہیں آڑھتیوں سے خریداری کرتی ہے اور آڑھتی ایک مافیا ہے جو سارا منافع لے کر کسان کا استحصال کرتا ہے کیوں کہ کسان اپنی گندم مارکیٹ تک نہیں لے جاسکتا، گندم کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے جس میں سراسر کسان کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے جسے کبھی بھی گندم کے چار ہزار روپے فی من نہیں ملتے بلکہ وہ آڑھتی کی جیب میں جاتے ہیں۔