پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور اندرونی خطرات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے
ان شعبوں میں تعلیم ایسا شعبہ ہےجس پر پاک فوج ملک کے طول وعرض میں اہم کردار ادا کر ہی ہے, فوج کے زیرِ انتظام تعلیمی ادارے معیاری اور جدید تعلیم فراہم کر رہے ہیں جسکے تحت لاکھوں طالب علم مستفید ہو رہے ہیں
پاک فوج کے زیرانتظام ایک سکول سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے حال ہی میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کی
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والےطالب علم نوید اللہ نے اے پی ایس پیٹارو میں میٹرک کے امتحانات میں امتیازی نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی
اساتذہ کی توجہ اور اپنی محنت سے نوید اللہ نے 1100 میں 1021 نمبر لیکر اپنے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے
نوید اللہ چیف آف آرمی اسٹاف یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام فاٹا کے تحت اے پی ایس کے طالب علم ہیں جس کا مقصد نئے ضم شدہ اضلاع کے طلباء کو تعلیم فراہم کرنا ہے
جنوبی وزیرستان جیسے علاقے سے تعلق رکھنے والے مزدور کے بیٹے نوید اللہ کی کامیابی اس علاقے کے دیگر نوجوانوں کیلئے مثال ہے
نوید اللہ کی محنت، اساتذہ کی توجہ اور پاک فوج کی جانب سے دی گئی سہولیات کے نتیجے میں نوید اللہ نے یہ شاندار کامیابی حاصل کی
پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخوا سمیت دیگرصوبوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششیں قابل تعریف ہیں۔