کم سن بچوں کے اغوا اور بدفعلی میں ملوث اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر ملزم صہیب پاشا کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
پولیس ملازم صہیب پاشا کوعلاقہ مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانا ہے، 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزم صہیب پاشا کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
پولیس ملازم کیخلاف مقدمہ بچوں کے والد کی مدعیت میں تھانہ کراچی کمپنی میں اغوا اوربدفعلی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ والد نے بتایا کہ بیٹا اسپتال میں زیر علاج ہونے پر دو بچے بھی والد کے ہمراہ اسپتال میں موجود تھے ۔ بچے اسپتال کی کینٹین پرجوس لینے گئے تو صہیب پاشا نے اغوا کر لیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم، بچوں کو تھانہ شمس کالونی لے گیا اور تشدد کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنایا ۔ بعد میں بچوں کو ایدھی ہوم کے حوالے کر دیا گیا۔