اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن میں ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے بڑے اقدامات جاری ہیں۔
آٹا، چینی، کھاد اورتیل جیسی اہم اشیاء کی اسمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عوام کی سلامتی اورمستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیاگیا ہے
ستمبر کےدوران ملک بھر سے 82.08 میٹرک ٹن آٹا، 3,093 سگریٹ کے سٹاکس، 669کپڑے کے تھان ، اور 0.138 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا
متعلقہ اداروں نے ملتان سے 2640 اورکوئٹہ سے 399 سگریٹ کے سٹاکس ضبط کیے،ملتان سے 0.002 اور کراچی سے 0.038 اورکوئٹہ سے 0.098 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے
متعلقہ اداروں نے ملتان سے 82.08 میٹرک ٹن آٹا برآمد ہوا،متعلقہ اداروں نے ملتان سے18 اور کوئٹہ سے 651 کپڑے کے تھان ضبط کیے۔
یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 3552.18 میٹرک ٹن کھاد، 13088.75میٹرک ٹن آٹا،35091.71 میٹرک ٹن چینی، 4340,290 سگریٹ کے سٹاکس، 151961 کپڑے کے تھان اور 16.774 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے
متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں