جسٹس یحییٰ آفریدی کا اپنے اختلافی نوٹ میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کےنوٹیفیکیشن کادوبارہ جائزہ لے، سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں لینےکی اہل نہیں، پی ٹی آئی اہل جماعت ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے مخصوص نشستوں کے کیس کے تفصیلی فیصلے پر اختلافی نوٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اس عدالت کےسامنے فریق نہیں بنی،3جون سےکیس چل رہا تھا،پی ٹی آئی نے 26 جون تک کوئی درخواست نہیں دی تھی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کا اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ 26 جون کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فریق بننے کی درخواست آئی،بیرسٹرگوہر نے جاری کیس میں معاونت کی درخواست دی،پی ٹی آئی نے اپنےحق میں کسی ڈیکلیریشن کی استدعا نہیں کی تھی،الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کےنوٹیفیکشن کادوبارہ جائزہ لے۔
فاضل جج نے اپنے اختلافی نوٹ میں مزید لکھا کہ سنی اتحادکونسل مخصوص نشستوں کےحصول کیلئےآئینی تقاضوں پرپورانہیں اترتی،سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں مستردکی جاتی ہیں، سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں لینےکی اہل نہیں، پی ٹی آئی اہل جماعت ہے،تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف مخصوص نشستوں کیلئےاہل جماعت ہے۔