مشہور آرٹسٹ منصور راہی مرحوم کی اہلیہ نے شوہر کی قیمتی پیٹنگز چوری کرنے کا الزام اپنے ہی بیٹے اور اس کے ساتھیوں پر عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پینٹنگز چوری کی ایف آئی آر اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں درج کی گئی ہے۔ منصور راہی مرحوم کی بیوہ حاجرہ منصورنے مؤقف اپنایا کہ میرے بیٹے دانش راہی نے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک ارب مالیت کی پینٹگز چوری کی ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں پر کپڑا ڈال کر واردات کی گئی۔ حاجرہ منصور کا مؤقف ہے کہ چوری کے واقعے پر ان کے شوہر کو بہت صدمہ پہنچا اور بعد میں وہ چل بسے۔ بیٹے کے خلاف قانونی کارروائی کرکے قیمتی پینٹنگز برآمد کرائی جائیں۔