آپ جب سے واٹس ایپ استعمال کررہے ہیں اسے سبز رنگ کا ہی پایا ہو گا لیکن اب کمپنی نے صارفین کو ایسا فیچر دینے کا قدم اٹھا لیاہے جو کہ یقینی طور پر میسجنگ پلیٹ فارم کو بدل کے رکھ دے گا۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ ایپ کے لیے نئے تھیمز اور ڈیزائن اسٹائلز کی آزمائش کر رہا ہے، جو مستقبل کی اپ ڈیٹ میں متعارف کروائی جائے گی ۔ اس اپ ڈیٹ میں، واٹس ایپ 11 ڈیفالٹ چیٹ تھیمز تیار کر رہا ہے، جن سے صارفین کو حسب ضرورت آپشنز ملیں گے
میٹا کی ایک اور ایپ میسنجر میں اس طرح کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے اور واٹس ایپ میں بھی اس حوالے کافی عرصے سے افواہیں سامنے آتی رہی ہیں۔
نیچے دیئے گئے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے واٹس ایپ کس حد تک تبدیل ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے واٹس ایپ میں ایک مینیو تھیمز کے لیے دیا جائے گا جس میں مختلف کلر اسکیمز اور بیک گراؤنڈز کے آپشنز موجود ہوں گے۔جب کسی تھیم کا انتخاب کیا جائے گا تو بیک گراؤنڈ امیج کے ساتھ چیٹ ببل کا رنگ بھی تبدیل ہو جائے گا۔ان نئی تھیمز کی بدولت صارفین واٹس ایپ کا روایتی سبز رنگ تبدیل کرکے اسے اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکیں گے۔تھیمز کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی جانب سے بیک گراؤنڈ آپشنز کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔
بہت جلد صارفین ڈارک موڈ میں بیک گراؤنڈ میں موجود تاریکی کو ایڈجسٹ کرسکیں گے جس کے لیے ایک سلائیڈر واٹس ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی اس فیچر کا اشارہ بیٹا ورژن میں ملا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔