اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
جمعہ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق دستیاب اضافی چینی میں سے مزید ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق ملک میں اگلے سال جنوری تک مقامی ضروریات سے وافر فالتو چینی برآمد کی جائے گی۔
اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے قبائلی علاقہ جات میں 8 خواتین مراکز قائم کرنے کی سمری بھی پیش کی گئی اور مراکز کیلئے 45 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔