لاہورپولیس نےگریٹراقبال پارک کےاندراورمینار پاکستان کے قریب راوی روڈ پر کینٹینرز کھڑے کردیئے ہیں، نقص امن کے خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے بیالیس رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں بھی مرتب کرلیں۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جلسے کی کال پر انتظامیہ حرکت میں آگئی ہےگریٹر اقبال پارک اور ملحقہ شاہراہوں پر کینٹینرز کھڑے کردیئے ہیں،جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں یہ کینٹینرز راستے بند کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر راوی روڈ ، بھاٹی چوک ، سگیاں روڈ ، شاہدرہ اور شہر کے داخلی راستوں پر کینٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں ،احتجاج یا بغیر اجازت جلسہ کرنے پر راستے بند کردیے جائیں گے ۔
لاہور پولیس نے اسلم اقبال سمیت 42 پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر بندی کے لیے ڈی سی کو درخواست بھی دے دی ،کریک ڈاون کےدوران 70 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہےپولیس کا کہنا ہے امن و امان متاثر کرنے والے کارکنوں کے کوائف پر مبنی فہرستوں پر کارروائی کی جارہی ہے ۔