اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ بٹھانے کی پیشکش کردی ہے۔
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت بنانے کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان سمیت سب کے دستخط موجود ہیں، قومی اسمبلی کا سیشن بلانے یا غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اختیار حکومت کا ہے۔
اسپیکراسمبلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری کے معاملے پرآئی جی کو تمام پارٹیوں کی قیادت کے ساتھ بٹھایا اور گرفتار اراکین کو سامنے کردیا وہ پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے بار بار اپوزیشن کو کہتے رہے کہ پینل دیں پی اے سی سب جماعتوں کی ہےکسی ایک کی نہیں۔
اسپیکر اسمبلی کے ساتھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن( پی آر اے )نمائندوں کی ملاقات کےد وران پارلیمنٹ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔