مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال،عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں،ملک میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت پندرہ مارچ تک بتیس روپےفی لیٹر بڑھنےکا خدشہ ہے۔
ذرائع کےمطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 153 روپے50 پیسےسےبڑھ کر186روپے47 پیسےہونےکا امکان ہے،15مارچ تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے سے زائد فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں ہائی اسپیڈڈیزل قیمت 93 ڈالر2 سینٹ سےبڑھ کر138 ڈالرفی بیرل پہنچنےکا امکان ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت فی بیرل 79 ڈالر 14سینٹ سے بڑھ کر97 ڈالر92 سینٹ ہوجائےگی۔




















