برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ برطانیہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے 7 منصوبوں میں پاکستان کی مدد کرےگا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے متاثرہ ممالک میں سےایک ہے،برطانیہ پاکستان کو مالی معاونت کیساتھ تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا، پاکستان کلائمیٹ چینج کے معاملے پر بہترین کام کر رہا ہے، مقامی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے وسائل میں مدد دیں گے،برطانیہ کی نجھرجھیل پر500میگا واٹ فلوٹنگ سولر پراجیکٹ بنانے میں مدد دےگا،ماحول دوست صحت منصوبہ اور کاربن ناپنے کے اےآئی منصوبےمیں تعاون کریں گے،بائیوماس کےتحت ایگری کلچرویسٹ کو کھاد بنانے اور وی الیکٹرا منصوبہ بھی شامل ہے ،پلاسٹک کے استعمال اور کاربن پروڈکشن میں کمی کے منصوبوں میں تعاون کریں گے۔