وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس میں مہنگائی میں مسلسل کمی کا دعویٰ کیا گیاہے ، بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے 0.52 فیصد کمی آئی ہے ۔
اداکارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پرمہنگائی کی شرح 12.72 فیصد کی سطح پر آ گئی، گزشتہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چکن، دال چنا، بیف، انڈے، لہسن، گڑ، نمک مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی۔
رپورٹ کے مطابق سستی ہونے والی اشیاء میں پیاز، ٹماٹر، چینی، آلو، کوکنگ آئل شامل جبکہ دال مونگ، مسور، ماش، ایل پی جی، سگریٹس بھی مہنگےہوئے ۔سالانہ بنیاد پر پیاز 74 فیصد، دال چنا 57 فیصد، خشک دودھ 256 فیصد مہنگا ہوا اس کے علاہ بیف 25 فیصد، ٹماٹر 18 فیصد اور دال مونگ 16 فیصد تک مہنگی ہوئیں ۔
ایک سال میں گیس چارجزبھی 570 فیصد تک بڑھ گئے،گزشتہ سال کی نسبت گندم کا آٹا 38 فیصد تک سستا ہوا، سرخ مرچ اورچاول 10 فیصد، پٹرول 25 فیصد، ڈیزل 24 فیصد سستا ہواہے ۔