راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نےماحولیاتی آلودگی اوراسموگ سے نمٹنے کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
سی ٹی او تیمور خان کہتےہیں دھواں چھوڑنے والی کوئی بھی گاڑی شہر میں داخل نہیں ہونے دی جائے گی۔ اندرون شہر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ شہرکےداخلی وخارجی راستوں پر خصوصی ٹیمزکےساتھ ناکے لگائے جائیں گے۔
بغیرترپال،بغیرڈھانپےڈمپر،ٹرالیوں،دیگرلوڈر گاڑیوں کیخلاف بھی سخت کاروائی کی جائےگی۔شاہراہوں پر مٹی، ریت و دیگرگندگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔
رپورٹ کےمطابق تراسی فیصد اسموگ کی وجہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بنتی ہیں۔ سی ٹی او راولپنڈی کی سرکل انچارجزکو سموگی وہیکلزکیخلاف کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئےاسپیشل اسموگ اسکواڈ تشکیل دے دئیے۔