پارلیمانی لیڈر جے یو آئی مولانا عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیمی بل پرتحفظات ہیں،بغیرمنظوری کا حتمی فیصلہ دیا توردعمل دیں گے،جے یو آئی آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنےمؤقف پر قائم ہے۔
سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر جےیو آئی مولانا عطا الرحمان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاپیپلزپارٹی کیساتھ آئینی پیکج کے حوالے سےکوئی پیشرفت نہیں ہوئی،ابھی تک بلاول بھٹو سے کوئی ملاقات طےنہیں ہوئی ہے،آئینی عدالت کے حوالے سے ہمارے قانونی ماہرین نے ہوم ورک کیا ہے۔
مزید کہا پارٹی اجلاس میں آئینی عدالت کامعاملہ ابھی زیربحث نہیں آیا،مخصوص نشستوں پرپیدا شدہ تنازعہ کی ذمہ دار سپریم کورٹ ہے،عدالتی فیصلہ کےتحت مخصوص نشستیں تقسیم کی گئی تھیں،سپریم کورٹ نےمخصوص نشستوں کےحوالے سےفیصلہ تبدیل کرکےتنازعہ کھڑا کیا،الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گاجے یو آئی اُس پر عمل کرے گی۔