وانا، جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور ساؤتھ کی جانب سے قبائلی عمائدین اور علماء کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔
شرکاء نے فتتہ الخوارج کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا،شرکاء نے حکومت پاکستان کی جانب سے ون ڈاکومنٹ ریجیم کی تائید کرتے ہوئے اس کو احسن قدم اور وقت کی ضروت قراد دیا۔
میجرجنرل مہرخان،انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کورساؤتھ نےبھی شرکا سے خطاب کیا،شرکاء نے علاقے میں امن اور خوشحالی کیلئے کاوشوں خصوصاً ایس ایف آئی سی کے تحت زرمیلان لینڈ پراجیکٹ کو سراہا جس کی بدولت زمینوں کو سیراب کیا جا رہا ہے۔
قبائلی عمائدین اورعلماء نےپاک فوج اورفرنٹیئر کورساؤتھ کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،قبائلی عمائدین اورعلماء نے جنوبی وزیرستان میں صحت ، تعلیم اور ترقی خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔