بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سےمسلح افراد نے شناخت کے بعد 6 فٹبالرز کو اغوا کر لیا ،تاہم مغویوں کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے مطابق واقعہ سوئی سے کچھ فاصلے پر واقع پٹ کے مقام پر پیش آیا ،جہاں ڈیرہ بگٹی سے سبی جانے والی ڈیرہ بگٹی فٹبال ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کومسلح افراد نے اغوا کر لیا ۔
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ فٹبالرز کو شناخت کرنے کے بعد اغواکیا گیا ، مسلح ملزمان نے ان پر تشدد بھی کیا ، انہوں نے کہا کہ فٹبالرز کا اغوا افسوسناک ہے ۔
نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ یہ واقعہ کھیلوں اور امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے ، مغوی فٹبالرز کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری ہے جلد خوشخبری ملے گی ۔