انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں مسلسل اٹھویں روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہےجہاں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا ہے۔
گزشتہ روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں 13 پیسےکی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت سے منفی زون میں آگئی ،ہنڈریڈ انڈیکس 50 پوائنٹس گر کر 81409 پوائنٹس پر آ گیا
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا۔
تاریخ میں پہلی باراسٹاک مارکیٹ نےدوران ٹریڈنگ 82 ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبورکیا، آج 1500 پوائنٹس کی نمایاں تیزی کے ساتھ اسٹاک ایکسچنج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچی۔