روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچوک کا کہنا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ غذائی تحفظ، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، روابط اور ریلوے کے شعبوں میں تعاون بہتر بنانے کا خواہاں ہے، اکتوبر میں روسی وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
اسلام آباد میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچوک کی وفد کےہمراہ ملاقات ہوئی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری سے روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچوک کی ملاقات میں زراعت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی ہے، پاکستان اور روس نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے،پاکستان اورروس نے تجارتی اوراقتصادی تعاون، علاقائی روابط بڑھانےکی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔دونوں ممالک کا علاقائی روابط ، تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچوک کی ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین روابط بڑھانے، بارٹر ٹریڈ پر غور کرنے کی ضرورت ہے ، دونوں ممالک کی عوام اور کاروباری اداروں کےدرمیان روابط بڑھانا ہوں گے،ویزہ قواعد میں نرمی ،ریلوے اوربراہ راست پروازوں سےروابط بڑھائے جا سکتےہیں۔
زرعی شعبے میں پاکستان اور روس کے مابین مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں،تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان کا 75 رکنی تجارتی وفد اکتوبر میں روس کا دورہ کرے گا۔
روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچوک نے صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ غذائی تحفظ، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، روابط اور ریلوے کے شعبوں میں تعاون بہتر بنانے کا خواہاں ہے، اکتوبر میں روسی وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، روس تمام مذاہب اور مسلم ثقافت کا بے پناہ احترام کرتا ہے ، روس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی ۔