جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تو ہم نےحکومتی مسودہ بالکل مسترد کردیا ہے، اب تو کہا جارہا ہے کہ ہمارا تو کوئی مسودہ ہے ہی نہیں، جو مسودہ دیا گیا وہ کیا تھا؟ ، مسودہ کسی کو دیا گیا اور کسی کو نہیں دیا گیا، ہم نے مسودے کا مطالعہ کیا جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، قوم اورملک سے بڑی خیانت ہوتی اگرہم اس کے ساتھ کھڑے رہتے۔