رواں مالی سال کےپہلے2 ماہ میں درآمدی غذائی اجناس کے استعمال میں کمی کا رجحان ہے۔مختلف اقسام کی غذائی اجناس کی درآمدات میں 33 فیصد کمی سے 24 کروڑ 53لاکھ ڈالررہ گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق دوماہ میں غذائی درآمدی بل 18فیصد کمی سے1 ارب 6 کروڑڈالر رہ گیا
دودھ کا درآمدی بل 23 فیصد کمی سے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گیا،چائے کی درآمد 46،451 ٹن سے کم ہوکر38،847 ٹن رہ گئی۔
رپورٹ کےمطابق دو ماہ میں چائےکا درآمدی بل 11کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 9 کروڑ79لاکھ ڈالر رہ گیا،2 ماہ میں سویابین کی درآمدات 52 فیصد کمی سے 2 کروڑ22 لاکھ ڈالر تک آ گئی،پام آئل کی درآمدات 10 فیصد کمی سے 49 کروڑ 59 لاکھ ڈالر رہ گئی۔دالوں کی درآمدات 21 فیصد کمی سے 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہ گئی۔