برطانوی میڈیا کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی بیوی کو دیا گیا کپڑوں کا تحفہ ایشو بن گیا ہے۔
لندن سے برطانوی میڈیا کیجانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق لیبرپارٹی کے ڈونر وحید علی نے وکٹوریہ کو 5 ہزار پاؤنڈ کے کپڑے تحفے میں دیئے تھے۔
برطانوی اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بروقت تحائف کو ڈیکلیئر نہیں کیا، کنزرویٹو پارٹی نےوزیر اعظم پر پارلیمانی رولز کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا ہے۔، اپوزیشن نے پارلیمانی اسٹینڈرڈز کمشنر کو تحقیقات کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کیجانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق برطانوی ایم پیز کو 28 دن کے اندر تحائف ڈیکلیئر کرنا ہوتا ہے، کیئر اسٹارمر نے مقررہ وقت کے بعد کپڑوں کے تحائف ڈیکلیئر کیے ہیں۔