ملزموں کی پشت پناہی اور کرپشن کے معاملے میں اسلام آباد پولیس کے افسروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی شکایت پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پنجاب پولیس نے اسلام آباد پولیس کے خلاف ایف آئی اے کو شکایت کی تھی، جس پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سابق ایس ایچ او نون عاصم غفار کو بھی اسی کیس میں ملازمت سے برخاست کیا جا چکا ہے۔ سابق ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ڈاکوؤں کو رہا کیا تھا اور ان سے چھینی گئی رقم بھی ہتھیا لی تھی۔
ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے اور اسلام آباد پولیس سے ڈکیتی کی رقم برآمد کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔