تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے سینیٹرز ووٹنگ کے وقت ایوان میں نہیں آئیں گے، آئینی ترمیم تو ہے لیکن رات کے اندھیرے میں بن رہی ہے، یہ سب کچھ ہم نہیں ہونے دیں گے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم تو ہے لیکن رات کے اندھیرے میں بن رہی ہے، عوام اور اپوزیشن کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو جمہوریت پر حملہ ہوگا،کوشش ہو رہی ہے کہ کسی طرح عدلیہ کو ختم کر دیں ۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ہم نہیں ہونے دیں گے، اس کے خلاف لڑیں گے،پارلیمنٹ کے اندر لڑنا پڑا یا باہر، ہم یہ جنگ لڑیں گے، حکومت آرٹیکل 63 اے میں ترمیم لانے کی بھی کوشش کررہی ہے، سپریم کورٹ نے لوٹا ازم ختم کرنے کیلئے آئین کی تشریح کی تھی۔
پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفرکا مزیدکہنا تھا کہ اگر اسے واپس کریں گے تو سیاست میں ملاوٹ کو فروغ دیں گے،پارلیمانی لیڈر کے طور پر سینیٹرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں، اپوزیشن کے سینیٹرز ووٹنگ کے وقت ایوان میں نہیں آئیں گے۔