پاکستان کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر یونس خان بھی قومی ٹیم کی کارکردگی پر یشان دکھائی دیتے ہیں ، انہوں نے خوف ظاہر کیا کہ ’ ڈر ہے ہماری کرکٹ ختم نہ ہو جائے ، ۔
کراچی میں میڈیاس سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہناتھا کہ آج تک پی سی بی کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا ہے، پی سی بی میں اچانک فیصلے ہوتے ہیں، اچانک کوچ اور کپتان تبدیل ہوجاتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سبزی، فروٹ اور گروسری بیچنے والوں کو بھی معلوم ہے ٹیم کا کپتان کون اور کوچ کس کو ہونا چاہیے لیکن نہیں معلوم تو صرف پی سی بی کو، ، سابق کپتان نے کہا کہ مجھے بھی میرے کوچز نے کہا تھا کہ یونس خان ہمارے مستقل کے پلان میں شامل نہیں ہے، جس کوچ کو اپنے مستقبل کا نہیں معلوم وہ کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے۔