پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء سید حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ آج بھی کہتے ہیں تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہئیے، ن لیگ کے ساتھ "پاور شئیرنگ" نہیں "برڈن شئیرنگ" کررہے ہیں۔
لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے رہنما حسن مرتضی نے گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ "پاور شئیرنگ" نہیں "برڈن شئیرنگ" کررہے ہیں ،پیپلزپارٹی نے رحیم یارخان میں ایک غیر جمہوری مائنڈ سیٹ کو شکست دی،آج بھی کہتے ہیں تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہئیے۔
پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے رہنما حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ جلسے میں "غنڈہ پور" کی زبان کسی صورت مناسب نہیں تھی،پنجاب میں پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے تعلقات کار مثالی نہیں ہیں، نون لیگ کی قیادت سے کہوں گا ملکی حالات اچھے نہیں ،ملک کو درپیش مشکلات کو وہ اکیلے حل نہیں کرسکتے، پنجاب میں پالیسی فیصلوں میں پیپلزپارٹی کوآن بورڈ لیا جائے۔