ٹھل میں دو روز قبل مایوں بیٹھی دلہن جنت خاتون کے قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے،مقتولہ کے بھائی ظفربنگلانی سمیت پانچ افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کےمطابق مقدمہ سی سیکشن تھانے میں مقتولہ کےرشتہ دارنظر محمد بنگلانی کی مدعیت میں درج کیا گیا،ملزم ظفر بنگلانی جنت خاتون کے شادی کےمعاملے پر ناراض تھا۔ ظفر بنگلانی، زاہد بنگلانی، نورحسن، محمد صدیق اور علی دوست بنگلانی نے مبینہ طورپرگھر پردھاوا بولا اور جنت خاتون کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔جنت خاتون کے شور مچانے پر ملزم زاہد بنگلانی نے فائرنگ کر کے جنت خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ کے بعد تمام ملزمان فرار ہو گئے۔ایس ایس پی جیکب آباد فیضان علی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن جاری ہے جلد گرفتار کر لیں گے۔





















