آئی ایم ایف سے ڈیل اور شرح سود میں کمی کے باعث کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی جبکہ روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ،ڈالر278 روپے 44 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 16 پیسے پر آ گیا ہے ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 280 روپے 85 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
چیئرمین ای کیپ ملک بوستان نے کہا کہ انٹر بینک میں ڈالر مسلسل چوتھے روز سستا ہوا ہے ، شرح سود میں کمی کا اصل اثر پیر کے دن آئے گا ، حکومت کو سود کی مد میں ادائیگی میں ریلیف ملنے سے روپیہ مزید تگڑا ہوگا ۔