محکمہ موسمیا ت نے ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے،شام اوررات میں تیز ہوائیں چلنےاورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،سندھ کےساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔
شام کےوقت مری،گلیات،راولپنڈی،سرگودھا،خوشاب،نورپورتھل میں بارش کی توقع ہے اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ،میانوالی،،سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ،لاہور،گجرات میں بھی بارش کا امکان ہے۔
اس کےعلاوہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،چترال،دیر،سوات، کوہستان،مالاکنڈ،باجوڑ،شانگلہ، بٹگرام،مہمند،خیبرمیں بارش کی توقع ہے،مانسہرہ،ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،چارسدہ ،مردان اور صوابی میں بارش کا امکان ہے