وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ستمبرکےآخرتک ادویات کی ڈیلوری کا90فیصد تک ہدف پورا کر لیا جائیگا، گھروں تک ادویات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔
لاہور میں وزیرصحت پنجاب کی زیرصدارت فری ہوم ڈیلیوری میڈیسن کا ہنگامی اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرمریضوں کے گھروں تک ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں کورئیرکمپنی کےنمائندے اور محکمہ صحت کے سنیئر افسران نےشرکت کی۔
اس موقع پر وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مریضوں کےگھروں کےایڈریس میں حائل رکاوٹیں دورکرکےفول پروف نظام بنایاہے،فری ہوم ڈیلیوری میڈیسن کو روزانہ کی بنیاد پرمانیٹر کیا جارہا ہے، گھروں تک ادویات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔
وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کامزید کہنا تھا کہ ادویات سمیت مکمل علاج معالجہ کی دستیابی مریضوں کا بنیادی حق ہے، فری ہوم ڈیلیوری میڈیسن کوہیلتھ ریفارمزروڈ میپ کاحصہ بنادیاگیاہے، 80ہزارسےزائد مریضوں کےگھروں تک مفت ادویات پہنچائی جاچکی ہیں، ستمبرکےآخرتک ادویات کی ڈیلوری کا90فیصد تک ہدف پوراکرلیاجائیگا۔