پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے چیمپئینز ون ڈے کپ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو زم ایفرو ٹی ٹین لیگ کے لئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے زم ایفرو ٹی ٹین لیگ کی منظوری کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی سے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کا کہا تھا۔
تاہم، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لیگ کے لئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی ، آصف علی اور حیدر علی چیمپئینز ون ڈے کپ کھیل رہے ہیں جبکہ یاسر شاہ ، محمد عرفان ، شرجیل خان اور سلمان ارشاد بھی لیگ کے لیے منتخب ہوئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چار کرکٹرز کو این او سی جاری کرنے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا اور چاروں کرکٹرز کے این او سی جاری کرنے کا کیس ٹو کیس فیصلہ ہو گا۔